اپوزیشن لیڈر کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست مسترد کردی گئی
اسلام آباد 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
اپوزیشن لیڈر کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست مسترد کردی گئی
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کے خلاف بھی زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آباد لکھو سکھر سے عبدالغفار نامی شخص کی درخواست پر خورشید شاہ کو 19 جون کو طلب کیا تھا۔ عبدالغفار نامی شخص نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ خورشید شاہ بااثر لوگوں کو میری زمین چھیننے کے لئے اکسا رہے ہیں۔وہ ریونیو افسران پر دباﺅڈال رہے ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 19 جون کو 10 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں تاہم آج الیکشن کمیشن نے درخواست کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔