اپنے الفاظ کا استعمال احتیاط سے کریں “ خواتین وکلا
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز اپنی تقریر کے دوران اچھی تقریر کی طوالت کا موازنہ خواتین کی سکرٹ سے کیا جس پر سوشل میڈیا پر احتجاج دیکھنے میں آیا جبکہ اب خواتین وکلاءکی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس اور سینئر وکلاءکور زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ’وہ مستقبل میں اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کریں ‘۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس نے اپنی تقریر کے دوران برطانیہ کے سابق وزیر ونسن چرچل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”تقریر کی طوالت عورت کی سکرٹ کی طرح ہونی چاہیے جو نہ اتنی لمبی ہو کہ لوگ اس میں دلچسپی کھو دیں اور نہ ہی اتنی مختصر کہ موضوع کا احاطہ نہ کر سکے۔“خواتین وکلاءکی اسوسی ایشن جو کہ پاکستان کے جوڈیشری نظام میں صنفی مساوات کیلئے کام کرتی ہیں ،نے چیف جسٹس کے الفاظ کے چناﺅ پر عدم اطمینان کا اظہار کیاہے ۔یہ بیانیہ خاتون وکلاءجوریہ زمان اور ایمان کی جانب سے تیار کیا گیا جو کہ سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں اور صحافیوں کی جانب سے جاری کیا گیا تھا ۔جس میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس مستقبل میں اپنے الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مرد اور خواتین ایک ساتھ برابری کی بنیاد پر کام کر سکیں جیسا کہ قائداعظم کا خواب ہے۔