پاکستان
اپنی آمدن بڑھاؤ، خود انحصاری اپناؤ، کراچی کا ٹیکس فری بجٹ
کراچی 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
میئر کراچی وسیم اختر نے سٹی کونسل اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کامالی سال 2017-18 ءکا 27,135.670 ملین روپے کا بجٹ پیش کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا موجود تھے۔میئر کراچی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن اور حقیقت پسندانہ بنانے کی کوشش کی ہے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور موجودہ ریونیو ریکوری کو ہی مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ سال 2017-18 کےلئے ہمارا بنیادی نظریہ ”اپنی آمدنی بڑھاﺅ۔ خود انحصاری اپناﺅ“ہے، جس کے تحت غیرترقیاتی اخراجات کو بڑھنے سے بچایا ہے اور زیادہ توجہ ترقیاتی فنڈز پر رکھی ہے۔