اپردیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

راولپنڈی 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اپردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن؛ میجر سمیت 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اپردیر کے علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کے دوران خفیہ ایجنسی کے میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ ایجنسی کے میجر علی سلمان اپنی ٹیم کے ساتھ تیمر گرہ میں آپریشن کر رہے تھے جب کہ شہید جوانوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات شیروٹ کئی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر حملہ کیا۔
دوسری جانب تیمر گرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اورحوالداراختر علی کی نمازجنازہ ادا کی کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں