اٹک ،سی پیک منصوبہ پر کا م کر نے والی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ، ایک ملازم جاں بحق ،3 شدید زخمی ہو گئے
اٹک 30 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سی پیک منصوبہ پر کا م کر نے والی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ ایک ملازم جاں بحق تین شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آبا د منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اٹک میں تحصیل پنڈی گھیب کے علاوہ کھڑپہ میں سی پیک پر کام کر نے والی کمپنی زیڈ کے بی کی گاڑی ملازمین کے ہمراہ شہباز پور پنڈی گھیب کے قریب پہنچی تو گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھا ئی میں جاگری جس سے ایک ملازم جان بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں جے یو آئی فضل الرحمن گرو پ کے رہنما اور ملازم زیڈ کے بی کمپنی ملک منظور قاسمی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جا ن بحق ہو نے والے کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دی گئی ہے حادثہ پر ضلعی امیر جے یو آئی (ف) مو لا نا شیر زما ن ، امیر تحصیل پنڈی گھیب قاری عبدالر ئوف ، سیکر ٹری اطلاعات پنڈ ی گھیب مو لانا فخر الدین رازی نے حادثہ میں جا ن بحق ہونے والے کے در جات کے بلندی اور زخمی ہو نے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔