پاکستان

آصف زرداری کے سوا تمام امیدوارں کی رپورٹس ریٹرننگ افسران کو دی گئی ہیں

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق نیب،ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کی رپورٹس ریٹرنگ افسران کو نہیں دی گئیں۔ نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کے سوا تمام امیدوارں کی رپورٹس ریٹرننگ افسران کو دی گئی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کا کہناتھاکہ امیدواروں سے متعلق رپورٹس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، رپورٹس ریٹرننگ افسر کو نہ بھجوانا الیکشن کمیشن کی کوتاہی ہے ۔ فاروق نائیک نے سوال اٹھایا کہ کیا آصف زرداری اور فریال تالپور کو الیکشن لڑنے سے روکا جارہا ہے؟ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آصف زرداری پر غلط الزامات لگا کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لوگوں کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button