پاکستان

آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کے لئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن 2018ء میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا ۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کے لئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی ،وہ کس حلقے سے انتخاب لڑیں گی ؟اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو ممکنہ طور پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو 2 جیتنے والی نشستوں میں سے ایک خالی ہونے والی سیٹ سے انتخاب لڑایا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لیاری اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، وہ لاڑکانہ کی آبائی سیٹ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں، اس لئے لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو لیاری کاحلقہ دینےکی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button