آرمی چیفکی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اور جیو سٹرٹیجک سکیورٹی صورت حال کا جائرہ
اسلام آباد(نیوز وی او سی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اور جیو سٹرٹیجک سکیورٹی صورت حال کا جائرہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں جیو سٹرٹیجک سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور افغان اور امریکی حکام سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سکیورٹی صورت حال اور دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز اور ان میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہمسلح افواج قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومتی تعاون سے سماجی و اقتصادی شعبے سے وابستہ ترقی حاصل کی جا رہی ہے۔ آپریشنل کامیابیاں حکومت کی مدد کر کے مستحکم بنائی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔