اسلام آبادشہر شہر

آئی جی نے فحاشی کے خاتمے کیلئےگیسٹ ہائوسز مالکان سے مدد طلب کر لی

اسلام آباد نامہ نگار نیوز وی او سی) وفاقی دارالحکومت میں فحاشی کے دھندے کے خاتمے کےلئے آئی جی اسلام آباد نے گیسٹ ہائوسز کے مالکان سے مدد طلب کر لی ہے اور ان پولیس افسروں اور ملازمین کے نام پوچھ لئے ہیں جوفحاشی کے دھندے کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس نےسوشل کر ائم کے خلاف بڑے پیما نے پر کر یک ڈائو ن شروع کیا ہے اور کر یک ڈائون بلا تا خیر جا ری رہے گا ، غیر قانونی سر گر میو ں میں ملوث چا ہے جو بھی ہو قانو ن اس کے خلاف حر کت میں آئے گا ، پولیس کو ایسی اطلا ع فراہم کر نے والے کا نا م صیغہ راز میں رکھا جا ئے گا اور اطلا ع پر فوری کارروائی کی جا ئے گی ، یہ با تیں انہو ں نے پولیس لا ئن ہیڈ کو اٹرزمیں گیسٹ ہا وسز کے ما لکان کے ساتھ اجلاس میں کیں۔ آئی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ہوٹل آئی سسٹم کے نام سے سافٹ وئیر بنایا ہے جو کریمینل ریکارڈ آفس اور نادرا کے ساتھ منسلک ہے ۔اس سافٹ وئیر کے یوزر زاور پاسورڈز تمام گیسٹ ہاوسز کو مہیا کئے جارہے ہیں جس میں ایسے تمام افراد جو گیسٹ ہاوس میں ٹھہریں گے، اس کا مکمل ڈیٹا کا اندراج کیا جائے گااور اس کے ساتھ ساتھ گیسٹ ہاوس ملازمین کا ڈیٹا بھی ایک بار درج کر دیں ۔آئی جی نے تمام مالکان کو
کہا کہ وہ ایسے پولیس ملازمان جو ایسی کارروائیوں کو سپورٹ کرتے ہیں یا آپ سے کسی غیر قانونی سرگرمی کا مطالبہ کرتے ہیں تو فورا ً اس کے متعلق اطلاع دیں ایسی کالی بھیڑوں کو جیل بھیجا جائے گا۔اس سلسلے میں آپ 03338966689پر بذریعہ ایس ایم ایس بھی اطلاع کرسکتے ہیں ۔آئی جی نے تمام مالکان کو واضح طورپر کہا کہ اگر آئندہ کسی بھی گیسٹ ہاوس میں غیر قانونی سرگرمی پکڑی گئی تو اس کو سربمہر کر دیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button