اوورسیز پاکستانی حاجی حاذق بٹ گوجرانوالہ میں دل کا دورہ سے انتقال کر گئے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

اوورسیز پاکستانی حاجی حاذق بٹ گوجرانوالہ میں دل کا دورہ سے انتقال کر گئے

1 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

برطانیہ میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانی، سابقہ سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد حاذق بٹ عید کے موقع پر اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ تشریف لائے تھے، جہاں 30 اپریل 2025 کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مرحوم، محمد صادق بٹ (مرحوم) کے صاحبزادے، محمد شاہد بٹ کے بھائی اور شیگان بٹ و فجر بٹ کے والد تھے۔ اُن کے انتقال پر گوجرانوالہ کی تاجر برادری، اہل محلہ اور قریبی دوستوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

جنازہ جمعرات 1 مئی 2025 کو صبح 10:30 بجے محلہ امیر پارک، گلی نمبر 1، ڈی سی روڈ، گوجرانوالہ میں واقع رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا، جبکہ نمازجنازہ مدینہ کالونی والے قبرستان واقع جناح روڈ میں 11:00 بجے عمل میں آئے گی۔

حازق بٹ مرحوم نہایت شفیق، نرم گفتار اور بااخلاق شخصیت کے حامل تھے۔ ان کا وسیع تعلق پاکستان و بیرون ملک کی تاجر برادری، سماجی حلقوں اور سیاسی طبقات سے تھا۔ وہ کئی حلقوں میں قائدانہ کردار ادا کرتے رہے۔

قریبی دوستوں میں سلمان چیمہ، محمد حسین گجر، سابقہ پولیس انسپکٹر محمد خالد، سابقہ ڈپٹی پہلوان و دیگر شامل تھے۔ بچپن کے دیرینہ دوست میجر ریٹائرڈ محمد انجم کے ساتھ ان کی وابستگی قابل ذکر تھی۔ مرحوم نے وفات سے چند دن قبل وائس آف کینیڈا اردو کے کنٹری ہیڈ بشیر باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا:
“انجم میرے ساتھ ہوگا، اور ہم اکٹھے ہی آپ سے ملنے آئیں گے۔”

گزشتہ ہفتے مرحوم نے سٹی ہاؤسنگ الیکشنز میں بھرپور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک افضل اور میجر (ر) انجم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں چوہدری کاشف گجر کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس موقع کی تصاویر میں مرحوم کی موجودگی ان کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔

مرحوم کے بھائی محمد شاہد بٹ نے بتایا کہ کچھ دنوں سے وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پہلے وزیرآباد کارڈیک اسپتال لے جایا گیا، جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

محمد شاہد بٹ حالیہ صدمے میں انتہائی دل گرفتہ ہیں اور پوری فیملی کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

حاجی حاذق بٹ ایک شفیق مزاج، وضعدار اور سماجی طور پر فعال شخصیت کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، جن کا تعلق نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز تاجر حلقوں سے بھی انتہائی مضبوط تھا

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

وی او سی اردو

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں