اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان: وزیراعظم شہباز شریف

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان: وزیراعظم شہباز شریف
تاریخ: 21 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے غیر رسمی سفیر ہیں جو وطن کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ اعلان وزیراعظم کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں کے امور پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ اوورسیز کنونشن میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی شرکت حکومت پر اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے وطن سے محبت، ایثار اور قربانیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k