اورنگی ٹاون قطر اسپتال میں زیر تربیت نرسز کا احتجاج-
کراچی..زیر تربیت نرسز نے 2روز قبل بھی وظیفے کی عدم ادائگی کے خلاف احتجا ج کیا تھا.
کراچی..احتجاجی مظاہرے میں شامل نرسز کو 11 ماہ سے وظیفہ ادا نہیں کیا گیا.
کراچی..2 روز قبل اسپتال ایم ایس نے فوری طور پر 3 ماہ کے وظیفے کی ادا ئگی کا لولی پوپ دے کر احتجاج ختم کرا دیا تھا.
کراچی..ایم ایس نے رمضان سے پہلے تمام بقایا جات کی ادائگی کا وعدہ بھی کیا تھا.
کراچی..ایم ایس نے زیر تربیت 84 نرسز سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا.
کراچی..زیر تربیت نرسز نے مسلسل لولی پاپ سے تنگ آکر آج دوبارہ احتجاج شروع کر دیا.ذرائع
کراچی..شدید گرمی اور دھوپ کے باعث متعدد نرسز کی حالت غیر ہو گئی.
کراچی..زیر تربیت نرسز نے صوبائی وزیر صحت سے وظیفے کی ادائیگی کے لئے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا.
کراچی.. تمام بقایاجات کی عدم ادائگی تک احتجاج جاری رکھیں گے.مظاہرین