اورنج ٹرین منصوبہ،سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے منظور،

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست کی سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دےد یا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے منصوبے کے خلاف حکم امتناعی جاری ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اپنی درخواست میں پنجاب حکومت نے منصوبے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں