Draft

اوباش شخص شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو کئی ماہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہ

فیصل آباد (ویب ڈیسک) منصور آباد کے علاقہ میں اوباش شخص شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو کئی ماہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ حاملہ ہونے پر شادی کیلئے کہا تو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ حمل بھی ضائع کروادیا۔ متاثرہ لڑکی انصاف کے حصول کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گئی۔
تھانہ ویمن پولیس رپورٹ نگہبان پورہ کی رہائشی عائشہ غفار نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سمیع الرحمن خان کا واقفیت کی بناءپر ہمارے گھر آنا جانا تھا۔ اسی دوران مجھے ورغلا کر شادی کرنے کے جھانسے میں لاکر زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور کئی ماہ تک شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرتا رہا۔ جس کے باعث میں حاملہ ہوگئی۔ میں نے شادی کیلئے اسرار کیا تو اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، چار ماہ قبل مجھے ڈرا دھمکا کر حمل بھی ضائع کروادیا۔ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button