کھیل

انگلینڈ کو تمام فارمیٹس میں ہرانا ہے، انضمام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق کہتے ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ جیت کر مشن مکمل نہیں ہوا، ٹیسٹ سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ گرین شرٹس کو ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی میں بھی انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرنا ہے ہوگا۔
انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر چیف سلیکٹر انضام الحق بھی کافی خوش نظر آئے،ان کاکہنا تھاکہ ینگ پلئیرز پر مشتمل پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا ، لیکن اب یہ پرانی بات ہوگئی ، کھلاڑیوں کو لیڈز میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ان کا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، وہ پاکستان ٹیم کو تینوں فارمیٹس کی نمبر ون ٹیم بنانا چاہتےہیں، کوچ مکی آرتھر، سرفراز احمد محنت کر رہے ہیں اور کھلاڑی ان کا ساتھ دے رہے ہیں جب ہی رزلٹ جیت کی صورت میں مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ سلیکشن پر بات کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اس کی پرفارمنس کی بنیاد پر شامل کیا جاتا ہے ، اس لئے وہ وضاحت نہیں دینا چاہتے، سب کی کوشش پاکستان ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر لے جانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button