انگلش کرکٹ ٹیم سے اخراج کیون پیٹرسن کیلئے فائدے کا سودا

لندن(اسپورٹس ڈیسک)سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی قومی ٹیم سے رخصتی کی بدولت ازدواجی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دوہزار چودہ میں آسٹریلیا کیخلاف مایوس کن ایشز سیریز کے بعد انگلش ٹیم سے باہر ہونا ان کیلئے فائدے کا سودا ثابت ہوا کیونکہ جیسیکا ٹیلر کے ساتھ ان کی شادی ٹوٹنے سے بچ گئی۔ واضح رہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو دوہزار سات میں جیون ساتھی منتخب کیاتھا۔ کیون پیٹرسن کے مطابق ٹیم سے باہر ہونے پر وہ اپنے بچوں کے بھی قریب آگئے کیونکہ وہ ایک لاپرواہ باپ قطعی نہیں بننا چاہتے تھے ۔
Load/Hide Comments