انڈونیشیا : 200قیدی جیل توڑ کر فرار، 70پھر دھر لیے گئے
جکارتہ (نیوز وی او سی) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 200 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے تاہم بعد میں ان میں 70 افراد دھر لیے گئے ۔ جیل کی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے بہانے گئے اور قریبی دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے ۔ 700 افراد کی گنجائش والی جیل میں 1800 سے زائد قیدی رکھے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی ایک جیل سے تقریبا 200 قیدی فرار ہو گئے تاہم 70 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدری فرار ہونے کا واقع جزیرہ سماٹرا میں جیل توڑنے کے بعد پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس جیل کے قیدیوں کو جیل انتظامیہ سے شکایات تھیں۔ حکام کے مطابق قیدیوں کو نماز جمعہ کے لیے جیل میں واقع ایک مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی تو وہ مسجد کا قریبی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے ۔ تقریبا 70 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن کم ازکم 2 سو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ انڈونیشین میڈیا کے مطابق اس جیل میں 7 سو قیدیوں کی گنجائش تھی لیکن وہاں 18 سو کو قید میں رکھا گیا تھا۔