انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع کی پاکستان آمد، دفاعی تعاون اور فوجی مصنوعات کی فروخت پر اعلیٰ سطح بات چیت

: دفاعی اُمور ڈیسک
: اسلام آباد، پاکستان

انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع کی پاکستان آمد، دفاعی تعاون اور فوجی مصنوعات کی فروخت پر اعلیٰ سطح بات چیت

انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع سجافری سجامسودین (Sjafrie Sjamsoeddin) ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان سے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹیجک سطح پر دفاعی تعاون کو وسعت دینا اور پاکستان میں تیار کردہ اعلیٰ معیار کی فوجی مصنوعات کی فروخت کے امکانات پر بات چیت کرنا تھا۔

وفد کو پاکستانی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں، دفاعی ٹیکنالوجی، اور برآمدات کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق کیا تاکہ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو عملی اقدامات میں ڈھالا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق انڈونیشین وزیرِ دفاع نے پاکستان کے دفاعی معیار، جدید ٹیکنالوجی، اور تربیتی نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک نہ صرف خطے میں توازن قائم رکھنے کے لیے اہم ہے بلکہ مسلم دنیا کے لیے ایک عملی مثال بھی ہے۔”

دورے کے دوران انڈونیشین وفد کی اعلیٰ عسکری قیادت، دفاعی پیداوار کے اداروں، اور ائرو اسپیس انجینئرنگ یونٹس سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
دنیائے اسلام کے دو اہم ممالک، انڈونیشیا اور پاکستان کا دفاعی تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ یہ شراکت نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت قدم ہے بلکہ مسلم دنیا میں دفاعی خود انحصاری کی طرف ایک مظبوط پیش رفت بھی ہے

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، سفارتی ذرائع اور سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ حالات اور مذاکرات کی نوعیت کے باعث مستقبل میں اس میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/004/150725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں