انڈونیشیا کے صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کریں گے
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) انڈونیشیاکے صدرجوکوودودوکا پاکستان کے دو روزہ دورے پر جمعہ کواسلام آباد پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا،وہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے،جوکوودودوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنیوالے انڈونیشیا کے دوسرے صدر ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودوپاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پرآج سہ پہر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے، خاتون اول مادام ایریانا ودودو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انڈونیشیا کے صدر کو کو آمد پر سلامی دی گئی۔صدرجوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ وزراءاور تجارتی وفد بھی صدر ودودو کے ہمراہ ہے،ن کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔