انٹرنیشنل

انڈر ورلڈ ڈانروی پجاری کی سلمان خان کے وکیل کو دھمکی

انڈر ورلڈ ڈان نے سلمان خان کے وکیل مہیش بوڑا کی دھمکی دی ہے کہ وہ سلمان خان کے وکیل کی حیثیت سے کیس سے علیحدہ ہوجائے،ورنہ وہ خود اس کا ذمہ دار ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا کیس لڑنے والے وکیل مہیش بوڑا کو انڈرورڈ ڈان روی پجاری نے کیس چھوڑ دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ا یسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔
سلمان خان کو سیاہ ہرن کے شکار کے الزام میں بھارتی عدالت نے پانچ سال کی سزا سنائی تھی جس پر سلما ن خان کے وکیل نے درخواست ضمانت جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور اس پرفیصلہ آج سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button