پاکستان

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کلبھوشن یادیو کو کس طرح پکڑا، مبشر لقمان نے بتا دیا

اسلام آباد ۔۔19مئی2017ء
(بشیر باجوہ ببیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایا کہ کس طرح پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی شناخت پانچ سال قبل ہی کر لی گئی تھی۔ کلبھوشن یادیو فون پر بمبئی میں اپنی اہلیہ سے مراٹھی زبان میں بات کر رہا تھا۔
کلبھوشن نے افغانستان سے چمن کے راستے پاکستان آنا جانا شروع کیا تو انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران اسے فالو کرتے رہے۔کلبھوشن نے پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کی کوشش کی تواسے آسانی دی گئی۔ جب کلبھوشن نے اپنے روابط بنائے اور یہاں کے لوگوں کو بھرتی کرنا شروع کیا تو ایجنسیوں نے اپنے ہی بندوں کو کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک میں بھرتی کروایا جنہیں بعد ازاں کلبھوشن نے براستہ افغانستان اور بھارت بھیجا جہاں را نے ان افراد کو تربیت دی ۔
جس کے بعد شواہد اکٹھا ہونے پر کلبھوشن یادیو کو اس کے پورے نیٹ ورک کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جو آج تک کسی ملک کو حاصل نہیں ہوئی۔کہ کسی ملک کا حاضر سروس سینئیر ترین کمانڈر خود پکڑا جائے۔ میری سمجھ سے باہر ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر پاکستان کی حکومت کیوں شرمندہ ہے۔ کلبھوشن یادیو اور اس کے نیٹ ورک کی گرفتاری پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابیوں اور فتوحات میں سے ایک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button