ایڈیٹرکاانتخاب

انٹر پول کا الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

انٹر پول نے لندن میں مقیم ایم کیو ایم بانی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا، فیصلے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا۔

اسلام آباد: (نیوز وی او سی) انٹر پول نے ایم کیو ایم بانی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انٹر پول کی جانب سے وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کا لگتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انٹر پول نے ریڈ وارنٹ کیلئے ایف آئی اے سے چند سوالوں کے جواب بھی مانگے ہیں۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انٹر پول سے ایم کیو ایم بانی کے ریڈ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔ بانی ایم کیو ایم کیخلاف اگست 2016ء میں اشتعال انگیز تقریر کے بعد کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button