Draft

انٹر نیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے چئیر مین فیصل مجیب شامی کا سالانہ کنونشن سے خطاب ۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)


سچے قلم سے بڑھ کر کوئی سچی طاقت نہیں اس دنیا میں حق و سچ پر ڈٹے رہیں ۔اپنے حوصلے جوان رکھیں و اپنے ساتھ ہونی والی ظلم و زیادتی کے خلا ف آواز اٹھائیں ہم آپکا بھرپور ساتھ دینگے ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے چئیر مین فیصل مجیب شامی نے سالانہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا فیصل شامی کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں صحافی برادری پر بھی ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں اور ہم صحافی برادری پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں بیٹھیں گے اور ظلم کی خلاف اپنے قلم کو جہاد کا ذریعہ بنائیں گے انکا کہنا تھا کہُ اپنے قلم سے حق سچ لکھیں چاہے کچھ بھی ہو جائے اس موقع پر سردار ممتاز ُ مہر جنید رشید شیخ نواز میاں عاصم ُ جہانگیر پاشاُ رفاقت گجر ، بشیر باجوہ و دیگر شریک تھے کنونشن میں ملک بھر سے آئے صحافیوں نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button