انٹرنیشنل
انٹرپول کی جانب سے پانامہ کے سابق صدر ریکارڈو مارٹنیلی کے ریڈ وارنٹ جاری
23 مئی 2017 (پانامہ سٹی)
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
انٹرپول نے پانامہ کے مفرور سابق صدر ریکارڈو مارٹنیلی کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے۔ پانامہ کے سابق صدر پر سرکاری فنڈز سے اپنے سیاسی مخالفین کی جاسوسی کا الزام ہے۔ صدرر یکارڈو امریکی ریاست میامی میں مقیم ہیں۔ پانامہ کے حکام کی جانب سے دو ہزار پندرہ میں بھی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو صدر کی حوالگی کی درخواست کی گئی تھی۔ سابق صدر نے کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کئے گئے بیان میں الزامات کی تردید کی گئی ہے۔