Draft

انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان سندھ کے مرکزی آفس کا افتتاح قائد محترم سردار ممتاز انقلابی صاحب نے کیا.

کراچی 11 اکتوبر
(بیورو رپوٹ پاکستان ڈاکٹر ایوب کاوش سے نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان سندھ کے مرکزی آفس کا افتتاح قائد محترم سردار ممتاز انقلابی صاحب نے کیا اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی سندھ کے چئیرمین ایاز واریو, کوہ نور کے غلام علی
ای این آئی کے چیف ایڈیٹرراجہ عبدالخالق, اہمیت نیوز کے مینیجنگ ایڈیٹر نصیر چوہدری، ایڈیٹر انور علی بلوچ، مہران ٹی وی چینل کے سینئر کرائم رپورٹر قمر میمن سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی.
سلطان میر صاحب نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا. اور کمپئرنگ کے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کئے.
سندھ زون کے صدر ڈاکٹر ایوب کاوش نے تنظیم کی کارکردگی پہ تفصیلی روشنی ڈالی.
سردار ممتاز انقلابی صاحب نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو ان کے انجام سے بخوبی آگاہ کیا کہ ہال تالیوں سے گونج اٹھا.
اس موقع پر عمر فاروق شاہ کو سندھ کا انفارمیشن سیکریٹری بنانے کا اعلان کیا گیا.
اس پروقار تقریب میں مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی صاحب نے راجہ عبدالخالق صاحب کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا اعلان کیا.
اس کے بعد اسلام آباد سے خصوصی طور پر آئے ہوئے آرٹسٹ بین الاقوامی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ علی زیب نے مدھر گیت اور کلام سنا کر اپنی پرفارمنس کا بھرپور مظاہرہ کیا اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا.
بچوں کے گروپ نے بہترین ڈانس کا مظاہرہ کر کے تمام حاضرین کے دِل موہ لِئے_
ڈاکٹر ایوب کاوش صدر IJCOP سندھ زون

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button