انورمجید اورخواجہ سلمان کے خلاف رینجرز کی جانب سے مقدمہ درج
کراچی(نیوز وی او سی) کراچی کے علاقے صدر تھانے میں بزنس مین انورمجید اورخواجہ سلمان کے خلاف رینجرز کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے,مقدمے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ انور مجید اور خواجہ سلمان کے خلاف مقدمہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ رینجرزکے انسپکٹرکی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ میٹھادرتھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انوا مجید سابق صدرآصف علی زرداری کے دوست تھے،پیپلز پارٹی کے رہنماءبھی حیران ہیں کہ زرداری صاحب کی وطن واپسی کے بعد کراچی میں یہ سب کیا ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کے بیرون ملک جانے کے بعد انور مجید بھی پاکستان سے چلے گئے تھے۔ رینجرز کی جانب سے زرداری صاحب کی وطن واپسی سے کچھ دیر پہلے انورمجید کے دفاتر پرچھاپے مارے گئے تھے جہاں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔