ایڈیٹرکاانتخاب
‘انصاف کا خون ہو رہا ہے، غیر موجودگی میں فردِ جرم عائد کرنیکی کوئی نظیر نہیں’
لندن: (نیوز وی او سی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ من پسند لوگوں کو جے آئی ٹی کا ممبر بنایا گیا، ہمارے مخالفین کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا، پاکستان میں انصاف کا خون ہو رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ 26 اکتوبر سے پہلے وطن واپس جاؤں گا، یہاں اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں موجود ہوں، دُعا کریں اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت دے، باقی باتیں پاکستان پہنچ کر کروں گا۔