ایڈیٹرکاانتخابپاکستان
انسداد دہشتگردی کے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں:آرمی چیف
راولپنڈی(مانیٹڑنگ ڈیسک)پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں اور یہ تجربات شیئر کرنا بین الاقوامی امن کیلئے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی کے تربیتی سینٹر پبی کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عالمی امن کو مستحکم کرنا ہے،دیگر ممالک ہمارے تجربات سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ہم انسانیت کے فائدے کے لئے دنیا کے ساتھ اپنے تجربنات شیئر کررہے ہیں۔پاک چین جنگی مشقوں سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے،مشترکہ مشقوں کے زریعے خطے سے دہشتگردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی ایس پی کے مطابق انہوںنے پاکستان اور چین افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ بھی کیااور مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔