انسانی گوشت کھانے والے دو درندوں نے موٹروے پر انسان کو چیر پھاڑ دیا،

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی M6-2 موٹرے پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب لوگوں نے ایک گاڑی میں سوار ایک مرد اور خاتون کو دیکھا جن کے منہ سے خون ٹپک رہا تھا اور وہ دیکھنے میں زندہ لاشوں جیسے نظر آتے تھے۔ اس خوفناک جوڑے کودیکھتے ہی متعدد افراد نے پولیس کو فون کردیا اور کچھ ہی دیر میں پولیس کی گاڑیوں نے خون میں لت پت جوڑے کی گاڑی کا گھیراﺅ کرلیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار جب خوفناک جوڑے کی گاڑی کے قریب پہنچے تو اس کے اندر موجود ڈراﺅنی مخلوق کو دیکھ کر ان پر بھی گھبراہٹ طاری ہوگئی۔ جب پولیس کے اشارے پر یہ گاڑی رکی اور اس کا شیشہ نیچے ہوا تو کچھ پولیس اہلکار اس کی جانب بڑھے، لیکن اس کے اندر بیٹھے جوڑے کو دیکھ کر ان کی ہنسی چھوٹ گئی۔
دراصل یہ اداکار سٹیو لوئی اور ان کی ساتھی اداکارہ ڈیان ہولڈن تھے، جو کہ فلم ڈیڈ ٹاﺅن کی شوٹنگ سے واپس آرہے تھے۔ سٹیو اور ڈیان نے پولیس کو بتایا کہ وہ شوٹنگ کے بعد جلدی میں تھے لہٰذا اپنا میک اپ اتارے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھے اور نکل کھڑے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ دیکھنے والے انہیں حقیقی ڈریکولا سمجھ لیں گے اور پولیس کو بلالیں گے۔ اس موقع پر پولیس نے اصرار کیا کہ وہ ان کی ایک تصویر ضرور بنائیں گے کیونکہ تصویر کے بغیر ان کے افسران اس دلچسپ و عجیب کہانی پر یقین نہیں کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں