انسانی حقوق ڈیسک۔۔ ۔امتناع قادیانی آرڈیننس۔۔1984
26 اپریل 1984۔۔۔آج سے 33 سال قبل اس وقت کے صدر پاکستان و آرمی چیف جنرل ضیاء الحق نے صدارتی آرڈینس کے ذریعے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت قادیانیوں کے اسلامی شعائر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی یہ قانون آرڈیننس XXیا امتناع قادیانی آرڈیننس کہلاتا ہے۔ اس قانون کے تحت قادیانیوں کے خود کو مسلمان ظاہر کرنے پر پابندی لگائی گئ اس قانون کے تحت صرف قادیانیوں کے لئے کلمہ پڑھنا ، لکھنا ، اسلام وعلیکم کہنا۔ سمیت اسلامی عبادات کرنے پر تعزیری سزائیں نافذ کی گئیں جو اب تک نافذ ہیں پینل کوڈ میں295B &295C آرٹیکلز کا اضافہ کیا گیا ہے اس وقت پاکستان میں یہی دو آرٹیکلز سب سے زیادہ استعمال ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور چارٹرز کی خلاف ورزی جس سطح پر ہو رہی ہے اس کا اندازہ ان اعدادو شمار سے لگایا جا سکتا ہے جو رپورٹ میں بیان کئے گئے ہیں
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت بڑی تعداد میں مقدمات اسی قانون کے تحت قائم ہو چکے ہیں اور عدالتوں میں بے شمار کیس زیر التوا ہیں اقوام متحدہ سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل و دیگر عالمی اس قانون کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ اسی قانون کے تحت پاکستان بھر میں اس کمیونٹی کے زندہ افراد کو گھروں ،تعلیمی اداروں، مارکیٹوں ،دفاتر میں ہراساں کیا جاتا ہے جبکہ کہ قبرستانوں میں مردوں اورقبروں کی بے حرمتی جائز تصور کی جاتی ہے۔ گزشتہ 33 سال میں اس قانون کے تحت درج کئے مقدمات کی تفصیل ناقابل یقین اور لرزہ خیز ہے۔ اس قانون سے کمسن بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اس کمیونٹی کے خلاف حملوں پر جو ایف ائی آر کاٹی جاتی ہیں ان میں صد فیصد ملزمان کا اندراج "نامعلوم ” درج ہوتا ہے۔ بیسیوں مقدمات برسوں سے التواء کا شکار ہیں اور ان کو سنا نہیں جاتا۔ 2016 کی سالانہ رپورٹ جو میڈیا کو جاری کی گئی ہے اس میں بیان کردہ اعدادو شمار سے یہی گمان ہوتا ہے کہ اس قانون کو کمیونٹی کے مخالفین ایک مزہبی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق 1984 سے 2016 تک
قادیانی عبادت گاہیں جو مسمار کی گئیں۔27
قادیانی عبادت گاہیں جو سیل کی گئیں۔۔33
قادیانی عبادت گاہیں جن کو اگ لگائی گئی21
قادیانی عبادت گاہیں جن پر زبردستی قبضے کئے گئے 17
قادیانی عبادت گاہیں جن کی تعمیر رکوائی گئی54
فوت شدہ احمدیوں کو قبروں سے نکالا گیا۔۔39
فوت شدہ احمدیوں کو قبرستان میں تدفین سے روکا گیا65
قران پاک پرھنے پر مقدمات درج ہوئے۔۔46
مسلمان ظاہر ہونے پر مقدمات درج ہوئے۔447
نماز پڑھنے کے جرم میں مقدمات درج ہوئے۔93
قرانی آیات لکھنے پڑھنے پر مقدمات درج ہوئے161
عقیدے کی بنیاد پر اب تک قتل ہونے والے قادیانی۔256
خلاصہ رپورٹ بشکریہ عالمی میڈیا
منور علی شاہد ایمنسٹی انٹرنیشنل