پاکستان

انجینئر امیر مقام کا عائشہ گلالئی سے فون پر رابطہ ، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد 1 اگست 2017 (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اگست2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجنیئر امیر مقام نے عائشہ گلالئی سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دیدی، ذرائع کے مطابق انجنیئر امیر مقام نے منگل کو عائشہ گلالئی کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑ نے کے بعد ان سے رابطہ کیا اور انہیں (ن) لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی، انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکن کے طور پر عائشہ گلالئی کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ (ن) لیگ میں شامل ہو جائیں کیوں کہ (ن) لیگ میں خواتین کی مکمل عزت کی جاتی ہے اور عائشہ جسی خواتین کو (ن) لیگ میں کوئی تکلیف نہیں ہوگی بلکہ انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button