انٹرنیشنل

انتہائی افسوسناک واقعہ، دورانِ پرواز ایسا کام ہو گیا کہ 10 سالہ بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا سے لندن جانے والے فلائٹ میں 10سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑے سے جاں بحق ہو گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکی اپنے گھروالوں کے ساتھ ایئرکینیڈا کی پرواز اے سی 868کے ذریعے ٹورنٹو سے لندن جا رہی تھی کہ آئرلینڈ کے قریب اسے ہارٹ اٹیک آ گیا، جس پر پرواز کو ہنگامی طور پر برطانیہ کی بجائے آئرلینڈ کی طرف موڑ لیا گیا، جہاں شینن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد لڑکی کو فوری طور پر لیمیرک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی
رپورٹ کے مطابق ایئرکینیڈا کی یہ پرواز صبح 8بج کر 40منٹ پر ٹورنٹو سے روانہ ہوئی اور اسے شام 7بج کر 40منٹ پر شینن ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فلائٹ دوبارہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئی اور 9بج کر 20منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ کم سن لڑکی کے انتقال پر ایئرکینیڈا نے سوگوار خاندان کے لیے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ”ہمیں لڑکی کی موت پر گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ہم اس کے لواحقین کو ہر طرح کی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button