ایڈیٹرکاانتخاب

انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا ہے کہ انتخابی اصلاحات میں بدنیتی کا عنصر شامل نہیں ہونا چاہیے جبکہ انتخابی اصلاحات میں ترمیم کا نیا قانون آئین کے بنیادی ڈھانچے اوراس کی روح کے منافی ہےاور یہ انتخابی اصلاحات صرف ایک جماعت کے سابق سربراہ کیلئے کی جا رہی ہیں اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔۔واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد نوازشریف ایک بار پھرمسلم لیگ ن کے صدر بن گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button