Draft

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نارووال کی تحصیل ظفروال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی کسی فرد سے نہیں نظام سے ہے

نارووال :-
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
عارف راشد نارووال سے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نارووال کی تحصیل ظفروال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی وفادری کی وجہ سے پاکستان ایک قوم نہیں بن سکا۔جو لوگ مسلط ہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ لوگ آپس میں لڑے بار بار حکومت میں آکر حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مسئلے حل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ نے ملک نہیں بنایا جس میں بادشاہوں اور شہزادوں کی حکومت ہو۔
نارووال۔ملک عوام نے بنایا تھا حکومت بھی عوام کی ہو گی۔سراج الحق نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی فرد سے نہیں نظام سے ہے۔نظام اور سٹیٹیس کو کو بدلنے کی ضرورت ہے اگر وزیر اعظم بن گیا تو عوام میں ہی رہو گا۔ بزدل قیادت ہندو ستان سے ڈرتی اور امریکہ کے آگے جھکتی ہے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ڈگری کے باوجود نوجوانوں کو بے روزگار بنا دیا۔پاکستان میں چالیس فیصد لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں پاکستان کی آسی فیصد آبادی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں حقیقی جمہوریت تب آئے گی جب غریبوں کےلئے دروازیں کھل جایئنگے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتی سے انصاف نہیں ملتا ستر سال گزر جانے کے باوجود بھی اردو سرکاری زبان رائج نہ ہو سکی۔ سپریم کورٹ میں پانامہ میں شامل 426 افراد کے احتساب کےلئے درخواست دےدی ہے۔پانامہ سکینڈل میں شامل ہر فرد کا احتساب ہو نا چاہے۔ نیب عدالت میں پیش ہونے والوں کو الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے ۔ملک میں 5000/6000ہزار لوگوں نے لوٹا ہے۔ ایک وزیر اعظم کے بیٹے کو نیب کے دفتر میں بٹھایا تو لوگوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button