ایڈیٹرکاانتخاب

امیرجماعت اسلامی کاصوبہ جنوبی پنجاب کی حمایت کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صوبہ جنوبی پنجاب کی حمایت کا اعلان کر دیا،ان کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے حکومتیں کیں ،لیکن علاقے کے مسائل حل نہیں کیے،جنوبی پنجاب کےمسائل کاحل الگ صوبہ ہے۔
تحصیل بار شجاع آباد میں وکلاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بےپناہ وسائل موجودہیں اور اسکے مسائل کا حل الگ صوبہ ہے ۔
سراج الحق کا کہناتھاکہ پاکستان چار صوبوں کا نام نہیں بلکہ یہ ایک نظریے کا نام ہے، حکمران آج بھی ایسٹ انڈیا کے غلام بنے ہوئے ہیں ، ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر محمود و ایاز ایک صف میں کھڑے ہوں ۔
انہو ں نے کہا کہ ہم عرب ممالک جائیں تو کھجور اور آب زم زم تحفہ ملتا ہے یہ کہتے ہیں کہ ان کو فلیٹس تحفے میں ملے ہیں حکمران سیاسی پنڈت ہیں ان کی باتوں میں نہ آئیں ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتیں اقتدار میں آئیں، لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button