امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث خودکشیوں کارجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔
گوجرانوالہ/ 30اپریل2010
(بشیرباجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث خودکشیوں کارجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کوبہترکرنے کے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔دنیا میں کوئی بھی ملک جس نے عالمی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سے قرضے لیے وہ ملک تباہی اوربربادی کاشکارہوئے۔پاکستانی معیشت بھی اس وقت دگرگوں ہے،اسے بہترکرنے کے لیے ہمیں قومی وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف حکومت نے مئی2013میں اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے وعدہ کیاتھا کہ وہ ملک کوقرضوں سے نجات دلائے گی اور مہنگائی اور بے روزگاری کوختم کیاجائے گا لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جاے گا مگر افسوس ناک امریہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی4سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکی بنکوں سے2 ارب ڈالر کانیاقرضہ لینے کے معاہدے پر اپنے شدید ردعمل کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عالمی اداروں سے کڑی شرائط پر قرضہ لے کر ملک وقوم کو شدید معاشی بحران میں مبتلاکردیا ہے۔وزیر اعظم نوازشریف کو عوام سے کیے گئے وعدوں کو پوراکرنا چاہئے تھا۔میاں مقصود احمد نے مزید کہاکہ عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ(ن)کی حکومت بھی سابقہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی طرح عوام میں غیر مقبول ہوچکی ہے۔ قوم کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ چاہتی ہے۔جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جوقوم کو دیانتدار،باکردار اور جرات مندقیادت فراہم کرسکتی ہے۔وہ جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے ماہانہ اصلاحی پروگرام حی علی الفلاح کے سلسلے میں محسن شہید مرکز راہوالی کینٹ میں کارکنوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرہے تھے ۔