پاکستان

امن ، فورسز کی قربانیوں کی بدولتدیکھ رہے ہیں،ناصر درانی

خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ فورسز کی قربانیوں کے بدولت پر امن دن دیکھ رہےہیں ، پہلےروز جنازے اٹھاتے تھے اب حالات بہتر ہوگئے ہیں۔
آئی جی پولیس ناصر درانی نے ریٹائرمنٹ سےپہلے اپنے آخری دربار خطاب میں کہا کہ ضرب عضب میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا، فاٹا میں آپریشن سے اہم دہشت گرد فرار ہوکر صوبےمیں داخل ہوئےجو پولیس کےلیے چیلنج تھا،گزشتہ دو برسوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 1ہزار 192دہشتگرد پکڑے۔
ان کا کہناتھاکہ پولیس مہارت میں کمی تھی جو تربیت سے پوری کردی ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس کا نظام دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہے،ہمارے سسٹم کو دنیا میں بطور نمونہ پیش کیا جاتا ہے،مجھےبہادر فورس کی کمان کرنے پر بجاطور پر فخر ہے۔
ناصر درانی کا مزید کہنا تھاکہ تنگی میں دہشت گردی کے واقعے کے دوران پولیس کے جوانوں نے بے مثال بہادری کا ثبوت دیاہے، کسی بھی سرکاری ملازمت میں کے پی پولیس کو سب سے زیادہ خطرہ ہے،دلیری اور بہادر ی ہمارے ہر جوان کے خون میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button