انٹرنیشنل
امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے
انقرہ(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہناتھا کہ 15جولائی2016کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوں سے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس مسلم اْمہ کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے ، امریکہ کے تعاون سے شمالی شام میں دہشت گردوں کی ایک راہداری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں۔