ایڈیٹرکاانتخاب

امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف

راولپنڈی: امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ وفد میں لنزے گراہم، شیلڈن وائٹ ہاؤس، الزبتھ وارین، ڈیوڈ پرڈیو اور امریکی ناظم الامور برائے پاکستان مسٹر جوناتھن بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وفد کو افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جبکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کا دورہ کرنے، موجودہ چیلنجز اور سیاسی و جغرافیائی صورتحال کے حوالے سے باہمی سمجھوتے کی کوششیں کرنے پر امریکی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button