ایڈیٹرکاانتخاب
امریکی وزیر دفاع سے کہا ہمیں امداد کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف
وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس سے کہا ہے کہ ہمیں امداد کی ضرورت نہیں۔
امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیردفاع نے اعتماد کی بحالی کا عزم ظاہر کیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل دورہ ٔپاکستان پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ سےایک ہی اسکرپٹ سےبات ہوئی تھی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میٹس سے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں128 میں سے 125 حملے افغانستان کی سرزمین سے ہوئے۔