شوبز

امریکی ماڈل نے بیٹے کے ہمراہ 25 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی

نیویارک سٹی: امریکی ماڈل اسٹیفنی ایڈم نے اپنے 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ نیویارک کے ہوٹل گوتھم کی 25 ویں منزل پر واقع کمرے سے کود کر خود کشی کر لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماڈل اسٹار اسٹیفنی ایڈم نے اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ نیویارک کے ایک ہوٹل کے 25 ویں منزل پر واقع اپنے کمرے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ دونوں ماں بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی نشاندہی ایک سیاح نے کی جو ہوٹل میں قیام میں پذیر تھا۔
امریکی متنازعہ میگزین پلے بوائے سے 1992ء میں شہرت حاصل کرنے والی 47 سالہ ماڈل نے نیویارک میں واقع گوتھم ہوٹل میں اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ چیک ان کیا تھا جہاں انہیں 25 ویں منزل پر ایک کمرہ دے دیا گیا تھا تاہم آج صبح دونوں 23 ویں منزل کی عقبی بالکونی میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
ماڈل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کا اپنے سابق شوہر سے بیٹے کی حوالگی کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ بدھ کے روز عدالت نے انہیں بیٹے کے ہمراہ موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے منع کردیا تھا جس پر وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button