انٹرنیشنل

امریکی صدر کی شمالی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا باز نہ آیا تو اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا باز نہ آیا تو اس کا حشر بہت برا ہوگا جب کہ شمالی کوریا کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے لیبیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے لیے لیبیا کا ماڈل سامنے رکھا جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے حکام اگلے ماہ سفارتی سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات سے قبل ہی کم جونگ نے اس ملاقات کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگرچہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو چھوڑ کر طاقت میں رہیں گے لیکن انہوں نے کم جونگ ان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا تو یہ ان کا آخری فیصلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ لیبیا میں سی آئی اے نے بغاوت کرائی تھی اور لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قتل کر کے سڑکوں پر گھسیٹا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button