امریکی صدر کا میڈیا کے خلاف اعلان جنگ ،مذہبی انتہا پسندی دنیاکیلئے خطرہ ، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(نیوز وی او سیآن لائن) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ میری میڈیاسے جنگ ہے،میڈیاوالے زمین پرسب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، مذہبی انتہا پسندی کیلئے خطرہ ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سی آئی اے ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ہے اس موقع پر ان کو بریفنگ دی گئی،ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں اورسی آئی اے کی اہمیت سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، سی آئی اےاوردیگرانٹیلی جنس ایجنسیوں کومیری حمایت حاصل ہے،ایجنسیوں کےاہلکاربہترین کام کررہے ہیں، بعض اوقات سی آئی اےکومکمل حمایت نہیں ملتی،میں سی آئی اےکی مکمل حمایت کروں گا،اہلکاربڑے مقصدکیلیے جانیں د ے رہے
انہوں نے کہا ہے کہ ا نتہاپسندی دنیاکےامن کےلیے خطرہ ہے،مذہبی انتہاپسندی کوختم کرناہوگا،انتہاپسندی کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے۔دیانت داری اوردیانت دارلوگ پسندہیں،میری میڈیاسے جنگ ہے،میڈیاوالے زمین پرسب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، امریکاکومحفوظ بنانے میں سی آئی اے کاکردارسب سے اہم ہے، سی آئی اے کے سربراہ کی نامزدگی میرے لیے سب سے اہم ہے، مذہب کے نام پردہشت گردی کوختم کرناہوگا۔
امریکی صدر کے خطاب کے دوران قہقہے گونجتے رہے،انداز کچھ بدلا بدلا نظر آیا،سی آئی اے کے نئے سربراہ کا نام بھی تجویز کردیا، مائیک پومپو کو سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے کیلیے نہایت موزوں قرار دیا ہے۔