امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیب اردگان سے معافی مانگ لی کیونکہ۔۔۔
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال مئی میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے سکیورٹی آفیسرز اور مظاہرین کے درمیان لڑائی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس پر اب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے رجب طیب اردگان سے معافی مانگ لی ہے۔ دی ہل(The Hill)کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے پی بی ایس نیوز آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایک ہفتہ قبل امریکی صدر نے مجھے فون کیا اور مئی میں پیش آنے والے اس واقعے پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دورے کے دوران جو واقعہ پیش آیا میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔“
صدر ٹرمپ کی جنرل اسمبلی میں تقریر’ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں‘ کے مترادف ہے : شمالی کوریا
رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردگان کے اس بیان پر وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ڈونلڈٹرمپ نے رجب طیب اردگان کو کال کی تھی لیکن اس میں دونوں رہنماﺅں نے کئی ایشوز پر بات کی تاہم اس فون کال میں ڈونلڈٹرمپ نے کوئی معافی نہیں مانگی۔“واضح رہے کہ مئی میں یہ واقعہ ترک سفارت خانے کے باہر پیش آیا تھا۔ مقدمے میں 19مظاہرین کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا جن میں سے صرف 2گرفتار ہوئے، باقی تاحال مفرور ہیں۔