امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول کی جانب سے مسلمانوں کو عید مبارک
امریکہ 25جون 2017ء (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
دودہائیوں میں پہلی دفعہ امسال وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی جانب سے دئیے جانیوالا روایتی افطار ڈنر منقعد نہیں ہوا۔۔ امریکی مسلمان افسردہ۔۔ صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کی جانب سے عید مبارک
رپورٹ کے مطابق صدر اور خاتون اول کی طرف سے جاری کردہ عید پیغام میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک میں ایمان کی پختگی کی تجدیدکرتے ہوئے صدقہ و خیرات پر زور دیتے ہیں اور اختتام پر اپنے خاندان اوردوستوں کے ساتھ مل کرعید مناتے ہیں۔۔ تاہم امریکی مسلمان وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کی روایت کے خاتمے پر افسردہ ہیں۔۔ سابق صدر بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کی روایت کا آغاز کیا تھا جسے ان کے بعد آنے والے صدور جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما نے بھی جاری رکھا ۔ یادرہے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی اس سال وزارت خارجہ میں ہونے والا روایتی افطار ڈنر منسوخ کردیا تھا