وائٹ ہاوس
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ بظاہر ناکام رہا ہے، ایران کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
*حملہ بظاہر ناکام رہا، ایران کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے: جو بائیڈن*
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ بظاہر ناکام رہا ہے، ایران کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، امریکا نے اسرائیل کے دفاع کیلئے فعال کردار ادا کیا، آگے بھی اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ٹیم اسرائیلی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیل پر ایرانی حملے کے دوران صورتحال کا جائز ہ لینے کیلئے اجلاس بلالیا تھا، اجلاس میں نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس بھی موجود تھیں۔
اجلاس کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دیا تھا۔