امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم شینزوایبے سے ٹیلیفونک رابطہ

واشنگٹن(نیوز وی او سی آن لائن) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شینزوایبے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا او ر انہیں جاپان کی سکیورٹی کیلئے آہنی عزم کی یقین دہانی بھی کروائی۔
ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق ڈونلڈٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ملک کی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجبکہ امریکا اور جاپان تجارتی روابط، سرمایہ کاری کوبڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جاپانی وزیراعظم 10فروری کو ڈونلڈ ٹر مپ کی طرف سے دی گئی دعوت پر امریکہ آئیں گے اور واشنگٹن میں ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments