انٹرنیشنل
امریکی ریاست یوٹاہ کے یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک فائرنگ ایک شخص ہلاک
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی ریاست یوٹاہ کے یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ، فائرنگ کرنے والامشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹاہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔سالٹ لیک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فائرنگ میں ملوث مشتبہ شخص کی عمر اور نام جاری کیے ہیں جس کے مطابق فرار ہونے والا 24 سالہ آسٹن باٹین نامی شخص مسلح اور خطرناک ہوسکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے لوگوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی ہے اور مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے کیمپس کے نزدیک پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سکول کے قریب ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔