امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں مسلح افراد کی فائرنگ

لاس اینجلس: امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس ترجمان سارجنٹ مارک فرانسز کے حوالے سے بتایا کہ برلنگٹن کے کیسکیڈ مال میں فائرنگ کرنے والا ایک حملہ آور مبینہ طور پر ہسپانوی تھا، جس نے سرمئی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل حملہ آور کو آخری مرتبہ شاپنگ مال سے انٹراسٹیٹ 5 ہائی وے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں