انٹرنیشنل

امریکی ریاست ایریزونا کے ایک قبیلے نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز 7مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے آرڈر پر دستخط کیے تو ایک عدالت نے اس پر عملدرآمد روک دیا۔ اب ٹرمپ کے خلاف ایک اور ایسا کام ہو گیا ہے جس کی امریکہ کی تاریخ میں اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے میکسیکو کے بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کا بھی اعلان کر رکھا تھا جس پر ان کے خلاف ریاست ایریزونا کے ایک قبیلے نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی صورت دیوار تعمیر نہیں ہونے دیں
رپورٹ کے مطابق ہتھیار اٹھانے کا اعلان Tohono O’odhamنامی قبیلے کی طرف سے کیا گیا ہے جو امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر پر رہائش پذیر ہے اوراس کی آبادی 28ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو بارڈر کے ساتھ 75میل تک پھیلی ہوئی ہے۔قبیلے کے نائب چیئرمین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اگر بارڈر پر دیوار کی تعمیر شروع ہوئی تو ہم اسے روک دیں گے۔ ہم پہلے ہی دہائیوں سے بارڈر گارڈز کے ظلم برداشت کر رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں فوج بارڈر پر تعینات کرنے کے باعث ہمارے باپ دادا کی زمین ہم سے چھن چکی ہے۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ دیوار ہماری لاشوں پر سے گزر کر تعمیر کرنی ہو گی۔“ رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس علاقے کے دیگر قبائل بھی اس قبیلے کی دیوار کی تعمیر کے خلاف جدوجہد میں شریک ہو جائیں گے کیونکہ یہ تمام قبائل پہلے بھی کئی مسائل میں مشترکہ جدوجہد کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button